شوبز کانٹوں کی سیج ہے یہاں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کو دوست نہیں ہوتا ‘ غزل راجہ

جمعہ 3 جولائی 2015 13:18

شوبز کانٹوں کی سیج ہے یہاں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کو دوست نہیں ہوتا ‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) نامور اداکارہ غزل راجہ نے کہا ہے کہ شوبز کانٹوں کی سیج ہے یہاں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کو دوست نہیں ہوتا ‘ اداکاری کے ساتھ رقص کی بنیادی تربیت حاصل کرنا ہر فنکارہ کے لئے ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں ایک تقر یب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں غزل راجہ نے کہا کہ ملک میں نیا ٹیلنٹ عدم تحفظ کا شکار ہے ، نئی آنے والی خواتین اداکاراں کے لئے کوئی اکیڈمی یا اداکاری کی بنیادی تعلیم فراہم کرنے والا کوئی ادارہ موجود نہیں جس کی وجہ سے لاتعداد نیا ٹیلنٹ نوسر باز اور نام نہاد پروڈیوسروں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے جس ک لئے حکومت کو قانون سازی کرنی چاہیے اور ایسے نوسر بازروں کو کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :