معروف قوال امجد صابری کا سلمان خان پر مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ

جمعہ 3 جولائی 2015 13:18

معروف قوال امجد صابری کا سلمان خان پر مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) لیجنڈ پاکستانی قوال غلام فرید صابری کے صاحبزادے معروف قوال امجد صابری نے سلمان خان پر مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دبنگ خان کی فلم ”بجرنگی بھائی جان“ جو شروع ہی سے تنازعات کا شکار رہی ہے میں گلوکار عدنان سمیع خان پر ان ہی کی آواز میں ایک قوالی فلمائی گئی ہے جس کے بول مشہور زمانہ صابری برادران کی قوالی” بھردے جھولی میری“ سے لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تنازعے کا آغاز اسوقت ہوا جب پچھلے دنوں اس قوالی کی وڈیو ریلیز کی گئی۔قوال امجد صابری کا موقف ہے کہ ہماری اجازت کے بغیر ہماری قوالی کو نئے انداز سے پیش کرنا اور پھر بغیر کسی پیشگی اجازت کے اپنی فلم میں شامل کرنا انتہائی غیر مہذبانہ حرکت ہے۔ سلمان خان کو ہمارے خاندانی کلام کو اپنی فلم میں شامل کرنے سے قبل ہم سے پوچھنا چاہیئے تھا ، یہ میرے باپ اور چچا کا اثاثہ اور ہماری خاندانی ملکیت ہے جو سات پشتوں تک کوئی ہم سے چھین نہیں سکتا۔امجد صابری کے بیان کے مطابق انہوں نے فلم بجرنگی بھائی جان کے پروڈیوسر اور موسیقار پر مقدمہ دائر کرنے کیلئے وکیل کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

متعلقہ عنوان :