سفارشی لوگوں کو میں سخت ناپسند کرتا ہوں ‘ فواد خان

جمعہ 3 جولائی 2015 13:20

سفارشی لوگوں کو میں سخت ناپسند کرتا ہوں ‘ فواد خان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)پاکستان اور ہندوستان کے صف اول کے فنکار فواد خان کے بقول جن لوگوں کا جینے کا کوئی مقصد ہوتا وہی کامیاب ہوتے ہیں اور ہر آدمی اس جہان میں کسی یہ کسی مقصد کے حوالے سے محنت اور کوشش کرتا نظر آتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ اداکاری کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے اور یہ کام ہر آدمی نہیں کرسکتا , ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا گلیمر ورلڈ جوائن کرنے کا مقصد شہرت اور دولت حاصل کرنا نہیں تھا۔ فواد خان نے کہا کہ مجھے محنت کرنے والے لوگ پسند ہیں جبکہ سفارشی لوگوں کو میں سخت ناپسند کرتا ہوں۔ بالی ووڈ فلموں میں کام کرنا کوئی غلط بات نہیں ہے جہاں جہاں بھی اچھا کام ہورہا ہو ضرور کرنا چاہیئے۔