پرفیوم کی بوتل نے عدالت بند کرادی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 3 جولائی 2015 13:21

پرفیوم کی بوتل نے عدالت بند کرادی

سنسناٹی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی2015ء)سنسناٹی کی ایک عدالت میں ایک مشکوک چیز نے عدالت کو خالی کرا دیا۔پولیس حکام نے بعد میں اس مشکوک چیز کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ ایک پرفیوم کی بوتل تھی جس کی شکل دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونے والے پائن ایپل گرینڈ کی طرح تھی۔

(جاری ہے)

ہیملٹن کاؤنٹی کے شیرف جم نیل نے بتایا کہ اس بوتل کی شکل پائن ایپل ہینڈ گرنیڈ کی طرح تھی اور یہ ایک عورت کے سوٹ کیس میں تھا۔ عمارت کو ساڑھے آٹھ بجے خالی کرایا گیا، اس کے بعد یہ تمام دن تقریباً بند ہی رہی۔ پولیس نے بم سونگھنے والے کتے بھی بلائے تاہم بعد میں پتہ چلا کہ یہ پرفیوم کی بوتل ہے۔اس حوالے سے ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔