قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 3 جولائی 2015 13:53

قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

پالی کیلے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 جولائی۔2015ء) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف 3ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں 41سالہ مصباح الحق نے مسلسل تیسری مرتبہ ٹاس جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 1976ء میں اس وقت کے کپتان مشتاق محمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مسلسل تین مرتبہ ٹاس اپنے نام کیا تھا۔