لاہور : سینٹرل پولیس آفس میں پولیس کے اعلی حکام کا اجلاس ہوا، پولیس ریفارمز میں ترامیم کر دی گئیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 جولائی 2015 13:54

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 جولائی 2015 ء) : سینٹرل پولیس آفس میں پولیس کے اعلیٰ حکام کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پولیس ریفارمز میں ترامیم کر دی گئیں. ترامیم میں شہید پولیس افسران کے ورثا کے لیے مختص کی گئی رقوم میں اضافہ کر دیا گیا.

(جاری ہے)

، شہید کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل تک کے ورثا کو پچاس لاکھ روپے،اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے لواحقین کو ستر لاکھ روپے،انسپکٹر سے ڈی ایس پی تک کے لواحقین کو نوے لاکھ روپے، ایس پی سے ایس ایس پی رینک کے افسران کے ورثا کو ایک کروڑ بیس لاکھ روپے جبکہ ڈی آئی جی سے آئی جی تک کے شہید افسران کے لواحقین کو مالی معاونت کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیاگیا.

متعلقہ عنوان :