سانحہ گوجرانوالہ ریلوے میں کرپشن ختم کرنے اور خسارے سے نکالنے کا دعویٰ کرنیوالوں کے منہ پر طمانچہ ہے ‘ سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 3 جولائی 2015 14:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ سانحہ گوجرانوالہ اُن لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو ریلوے میں کرپشن ختم کرنے اور خسارے سے نکالنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق دھاندلی کر کے ریلوے کی وزارت پر براجمان ہوئے ہیں اُن سے اچھے امید نہیں رکھی جا سکتی انہوں نے کہاہے کہ پنجا ب حکو مت صوبہ میں فول پروف سیکو رٹی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں پنجاب حکومت نے عوام کو ڈاکوں ‘ناکوں اور فاقوں کے سواکچھ نہیں دیا جسکی وجہ سے عوام ان نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں خوشحالی عوام کو بجلی اور گیس مہیا کرنے سے آئے گی۔ ملک کی ترقی کے لئے انرجی بحران کا خاتمہ ناگزیر ہے مسلم لیگ ن جب بھی اقتدار میں آئی اس نے قومی دولت کو اشتہارات پر خرچ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے وعد وں اورتمام دعوؤں کے باوجودابھی تک ملک کو لوڈشیڈ نگ کے عذاب سے نجات نہیں دلا سکے۔

متعلقہ عنوان :