بی بی سی رپورٹ سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکاہے ‘آصف مصطفائی

جمعہ 3 جولائی 2015 14:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) بی بی سی رپورٹ سے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوچکاہے ‘ ماضی میں جمہوریت کاڈھنڈورہ پیٹنے والا ملک پوری دنیا میں بدنام ہوچکاہے ‘ ملکی سلامتی کے لئے ایم کیوایم کاوجود کسی بڑے خطرے کم نہیں ‘ رپورٹ درست ہونے کی صورت میں ایم کیو ایم کوکالعدم قراردیا جائے ، اِن خیالات کااظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ لیگ نوازمظفرآباد آصف مصطفائی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ‘ انہوں نے کہاکہ پاک چین تعلقات ماضی میں بھی مضبوط تھے اورمضبوط ہی رہیں گے ‘ بھارتی ڈرامہ پاکستان کوترقی سے دور نہیں رکھ سکتا ، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف اورآرمی چیف کی ملاقات ‘ ایم کیوایم کے حوالے سے اہم فیصلے کرنے کی ضرورت ‘ ملاقات میں برطانوی نشریاتی ادارے کی ایم کیو ایم اوربھارت سے متعلق امورپرمشاورت کی گئی ‘ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنا ‘ بی بی سی کی رپورٹ اوراس کے بعد کئی چیزیں کھل کرسامنے آچکی ہیں کی روشنی میں ان اقدامات سے نمٹنے کیلئے سیاسی وعسکری قیادت کاعظم کارنامہ ہوگا ‘ ایک طرف ملک دشمن عناصر وں کومات ملے گی دوسری جانب پاکستان امن وامان کاگہوارہ بن جائے گا ‘ آصف مصطفائی کاکہناتھاکہ ایم کیوایم کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لئے سیاسی ‘ عسکری قیادت سمیت عوام الناس بھی کردارادا کریں تاکہ ملک دشمن عناصروں سے نمٹاجاسکے اورملک میں بدامنی اورغیریقینی صورتحال پرکنٹرول پایاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :