جس ریاست کے حکمران عیاش بن جائیں تو خوبصورت دیس کے لوگ بھی بدقسمت کہلاتے ہیں ‘ پیرسید سرفراز گیلانی

جمعہ 3 جولائی 2015 14:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)نظریاتی رہنماء پی ایم ایل (این) پیرسیدسرفرازگیلانی نے کہاہے کہ جس ریاست کے حکمران عیاش بن جائیں تو خوبصورت دیس کے لوگ بھی بدقسمت کہلاتے ہیں ‘ آزادخطہ کے عوام کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ اُن پر ایسے حکمرانوں کاسایہ ہے جن کا من تن وعن کرپشن سے اس قدر داغدار ہے کہ انہیں عوامی مسائل سے کوئی سروکارنہیں ‘ حکمران ہوش کے ناخن لیں ‘ عید کے بعد بے حس حکمرانوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیاجائیگا ‘ کرپشن کے باعث پیپلزپارٹی کاصفایاہوچکاہے آنیوالا دور مسلم لیگ نوازکاہوگا ‘ راجہ فاروق حیدرخان مستقل کے وزیراعظم ہوں گے ‘وہ گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگوکررہے ہیں ‘ انہوں نے کہاکہ عوام نے بہت صبر کیا ہے عید کے بعد مجاروں کا گھربھاگ جانامقدر بن جائے گا ‘ انہوں نے کہاکہ اقتدارکے بچاری سرکاری خزانہ کو شیرمادرسمجھ کر لوٹنے کے بجائے عوام کے مسائل حل کریں ‘ عید کے بعد زرداری برانڈ تجارت کوآزادکشمیرمیں نہیں چلنے دیں گے ‘انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نوازپر تنقید کرنیوالوں کواپنے گریبان میں جھانکیں ‘ وزیرامور کشمیر چوہدری برجیس طاہرپر کمیشن کا الزام لگانے والے وٹو دور کی کرپشن پر بھی اپنی رائے کااظہار کریں تودودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے گا ‘ پیرسید سرفرازگیلانی کاکہناتھاکہ ماہ صیام کا احترام کرتے ہیں عید کے بعد حکمرانوں کو اپنی منزل جیل میں نظرآئے گی ۔