مظفرآباد‘اندھیری نگری چوپٹ راج ، ناجائزذرائع سے سمگلنگ عروج پر

جمعہ 3 جولائی 2015 14:17

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)اندھیری نگری چوپٹ راج ، ناجائزذرائع سے سمگلنگ عروج پر،عوام علاقہ کاشدید احتجاج ‘ بذریعہ پریس کانفرنس ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کریں گے ،عوام کاایکا۔تفصیلات کے مطابق حلقہ نمبرایک کوٹلہ کمپارٹ 9Bمیں سبزدرختوں کاچھلکا ا تارنے اور ٹمبرمافیا کے خلاف تاحال کوئی قانونی کارروائی نہ کی جاسکی ، کمپارٹ 9Bمیں نورباغ ‘ کلس کے مقام پرلینڈ مافیا نے 2کنال کلوژر کی اراضی پرقبضہ کرلیا اورلاکھوں کاکلوژر کونقصان پہنچایا ۔

غیر قانونی آراء مشین کی رجسٹریشن بھی جاری کروانے کاعمل نہ رک سکا ‘ حلقہ نمبرایک کوٹلہ کی یونین کونسل مچھیارہ میں سبزدرختوں کاچھلکا اتارنے اورجنگلات کی اراضی پرقبضہ کرنے کاسلسلہ تاحال نہیں روکا جاسکا ‘ نورباغ ‘ کلس میں ٹمبرمافیا سرگرم عمل ہے اورسبز درختوں کاچھلکا اتارکر سمگلنگ لکڑی کی غرض سے درخت گرائے جارہے ہیں اس وقت بھی کلس ڈھیری میں محمدرشید ولد سلیمان کشمیری کے گھرناجائز ذرائع سے سمگلنگ کی غرض سے تقریباََ 130سلیپران موجود ہیں ‘ عوام علاقہ نے بتایاکہ اس کے علاوہ مستری رحمت اللہ ولد جمعہ بٹ ساکنہ کولی جوکہ عرصہ دراز سے غیرقانونی طورپر آراء مشین پرلکڑی چرائی کرکے سمگلنگ کرتاہے وہ اب جعلی اورمحکمہ جنگلات کے افسران بالا کوجھانسہ دے کرآراء مشین کا پرمنٹ بنواناچاہتاہے جبکہ اس کا گھر جنگل سے تقریباََ دوسو فٹ کے فاصلے پر ہے اور مین روڈ پر ہے جہاں سے وہ آسانی سے غیر قانونی لکڑی چرائی کرکے سمگلنگ کرتاہے جبکہ پرمنٹ کے حصول کیلئے کم ازکم تین کلومیٹر جنگل سے دور ہونا ضروری ہوتاہے ،عوام علاقہ نے فی الفور کارروائی کامطالبہ کیاہے اوروزیرجنگلات ‘ سیکرٹری جنگلات ‘ ڈی ایف او سے اپیل کی ہے کہ وہ اس غیرقانونی کام کوروکیں بصورت دیگر عنقریب تمام ترشواہد پریس کلب میں پریس کانفرنس کے ذریعے پیش کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار حلقہ کوٹلہ مچھیارہ کے رہائشیوں نمبردارمحمدیوسف ‘ حاجی محمدسائیں ‘ ملک فقیراللہ ‘ امیراللہ قریشی ‘ محمدریاض ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔