اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست آئندہ پیر کو جاری کی جائیگی

انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اتوار تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ‘ الیکشن کمیشن

جمعہ 3 جولائی 2015 14:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست آئندہ پیر کو جاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اتوار تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں ‘ ان کی حتمی فہرست انتخابی نشانات کے ساتھ پیر کو جاری کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعرات کو کاغذات کی منظوری یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل کرنے کا آخری دن تھا اور جمعہ کو ان درخواستوں پر فیصلے آنا شروع ہوگئے انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 4190 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے ‘ 25 جولائی 2015ء کو وفاقی دارالحکومت کی 79 یونین کونسلوں میں الیکشن ہوں گے ‘ ہر یونین کونسل میں تیرہ نشستیں ہوں گی جن میں ایک چیئرمین اور نائب چیئرمین‘ چھ جنرل کونسلرز ‘ ایک یوتھ کونسلر‘ ایک مزدور‘ دو خواتین اور ایک اقلیتی نمائندہ شامل ہو گا۔