وزیراعظم چاہتے ہیں ہم آئندہ نسلوں کیلئے کچھ کر کے جائیں ‘خواجہ آصف
جمعہ 3 جولائی 2015 14:18
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم چاہتے ہیں ہم آئندہ نسلوں کیلئے کچھ کر کے جائیں ‘ ہمارے پاس تین سال کا عرصہ باقی ہے ‘ انشاء اللہ بہتر یادیں چھوڑ کر جائینگے ‘ تعلیم پر جتنا پیسہ خرچ ہوسکتا ہے کریں سب ٹھیک ہوجائیگا ‘ ہمارے تمام سیاسی مقاصد صرف اور صرف پاکستان کیلئے ہونے چاہئیں ‘ موجودہ حکومت مسلح افواج کے تعاون سے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت تعلیم، صحت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں کی بہتری کیلئے اہم اقدامات کر رہی ہے۔ ہمارے پاس ابھی تین سال کا عرصہ ہے انشاء اللہ بہتر یادیں چھوڑ کر جائیں گے۔(جاری ہے)
وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ہم پرعزم ہیں کہ عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے اور مستقبل میں بھی ہماری کارکردگی کی بناء پر عوام ہمیں منتخب کریں گے ملک میں تعلیم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں اپنا پیٹ کاٹ کر بھی تعلیم پر پیسہ خرچ کرنا چاہئے۔
تعلیم پر جتنا پیسہ خرچ ہوسکتا ہے کریں سب ٹھیک ہوجائے گا۔ تعلیم کی بہتری ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہئے۔ ہم اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہیں لیکن قائم علی شاہ، آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کو بھی اپنی ذمہ داری قبول کرنی چاہئے۔ ہمارے تمام سیاسی مقاصد صرف اور صرف پاکستان کیلئے ہونے چاہئیں۔
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ را کی سپورٹ میں الطاف حسین کا ایک بیان ریکارڈ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ موجود ہیں جو پاکستان کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ حقائق سامنے آنے کا وقت آگیا ہے اور بھارتی روابط کی شکل آشکار ہو رہی ہے۔ موجودہ حکومت مسلح افواج کے تعاون سے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ بھارت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنے کی کوشش کی لیکن ہم نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے جس کے لئے ہماری مسلح افواج لازوال قربانیاں دے رہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جوا ب میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ تحریک انصاف والے جوکہ اسمبلی کو جعلی اسمبلی کہتے ہیں، دھرنا بھی دیتے اور سینکڑوں دن کنٹینروں پر کھڑے رہنے کے بعد اسی اسمبلی سے تنخواہیں بھی وصول کرتے ہیں جس پر مجھے کہنا پڑتا ہے کہ کچھ توشرم و حیا ہونی ہے۔ دھاندلی کا شور کرنے والوں کے کے پی کے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے جو سب کے سامنے ہے۔ پی ٹی آئی نے 126 دن کی بھی ساری مراعات استعمال کی ہیں۔ عمران خان جنہیں 80 لاکھ ووٹ ملے وہ بتائیں انہوں نے لوگوں کو کیا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے کے ساتھ ساتھ قومی اداروں کی بہتری کیلئے بھی کوشاں ہیں ہماری خواہش ہے کہ تین سال کے بعد عوام کی عدالت میں سرخرو ہوکر جائیں جس کے لئے اہم اور موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سندھ میں گورنر راج لگائے جانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ سندھ میں گورنر راج سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی ہے اور میرے علم کے مطابق گورنر سندھ سے استعفیٰ بھی نہیں مانگا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.