رحیم یارخان کے تھانوں اور پولیس چوکیوں کو کریمنل ٹریکنگ سسٹم سے آراستہ کر دیا گیا

جمعہ 3 جولائی 2015 14:22

رحیم یار خان ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ضلع رحیم یارخان تمام کے تھانہ جات اور پولیس چوکیوں کو جرائم پیشہ افرادکی شناخت کے لئے بائیو میٹرک کریمنل ٹریکنگ سسٹم سے آراستہ کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے پنجاب کے تمام اضلاع کو بائیو میٹرک کریمنل ٹریکنگ سسٹم مہیا کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر ڈی پی او رحیم یارخان طارق مستوئی کی ہدایت پر انچارج آئی ٹی و ماسٹر ٹرینر ضلع رحیم یارخان پولیس شفقت وقاص کی زیر نگرانی ضلع کے 27تھانوں اور داخلی و خارجی راستوں پر قائم 10پولیس چوکیوں کے اہلکاروں کو صادق شہید پولیس لائن میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے دوران کریمنل ٹریکنگ کی تربیت دی گئی اور تمام تھانوں اور پولیس چوکیوں کو ڈیوائسزز بھی تقسیم کر دی گئیں۔ جس سے گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت کا معمہ سٹلائٹ سے منسلک کریمنل ٹریکنگ ڈایوئز کے ذریعے چند سیکنڈ میں حل کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :