حکومت پنجاب معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،ملک ریاض حسین گورائیہ

جمعہ 3 جولائی 2015 14:27

بھکر۔3جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ڈائریکٹرپبلک انسٹریکشن (ڈی پی آئی)ایلیمنٹری ایجوکیشن لاہور ملک ریاض حسین گورائیہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،کوالٹی ڈرائیو پروگرام سے اساتذہ میں احساس ذمہ داری کو اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے۔ آٹھویں جماعت کی جغرافیہ کی کتاب میں غلط نقشہ والی کتاب کی تبدیلی کیلئے ایکشن پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

۔یہ بات انہوں نے اپنے دورہ بھکر کے موقع پر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بھکر میں ضلعی محکمہ تعلیم کے جملہ افسران سے خطاب میں کہی۔ اس موقع پر ای ڈی او ایجوکیشن میاں محمد اسماعیل ،ڈی ای او سکینڈری رانا محمد شبیر خان ،ڈی ٹی ایس ہیڈ ملک فیروز حسین کھیمٹہ ،ڈی ایم او انصر کمال ،ڈی ای او ایلیمنٹری ڈاکٹر منیر حسین کلو ،چاروں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈی ای اوز زنانہ مردانہ ،اے ای او ز ،ٹی ایز ،بھی موجود تھے ڈی پی آئی نے کہا کہ جماعت ہشتم کی جغرافیہ کی کتاب میں پرائیویٹ پبلشرز نے غیرمحسوس انداز میں پاکستان کے صوبوں کے درمیانی تعصب پھیلانے کیلئے کچھ نامناسب مواد چھاپا ہے جس کا وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن کو ان کتابوں کو فوری طور پر طلبہ سے واپس لیکر اس کی جگہ نئی کتب کی فراہمی کے احکامات جاری کیے ہیں جس کیلئے تمام اے ای اوز ،ڈی ٹی ایز ،اور ایم ایز کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ پرائیویٹ سکولوں میں زیر تعلیم آٹھویں جماعت کے طلبہ و طالبات سے کتب کی وصولی کیلئے متعلقہ اداروں کے سربراہان سے رابطہ کریں اور مارکیٹ میں جن بک سٹالز پر یہ کتابیں موجود ہیں ان کی جگہ نئی کتب کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب کے پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے تحت کوالٹی آف ایجوکیشن میں بہتری لانے کیلئے اڈاپٹڈ سکولوں پر بھرپور توجہ دی جائے تاکہ اساتذہ میں اپنے فرائض کی احسن انداز میں سرانجام دہی کیلئے احساس ذمہ داری کو فروغ ملے اس موقع پر انہوں نے کوالٹی ڈرائیو پروگرام کی اہمیت پرتفصیلی روشنی ڈالی انہوں نے یو پی ای فیز سیکنڈ میں سو فیصد داخلہ کیلئے ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے بھی کہا ۔

متعلقہ عنوان :