اسرائیل سے جنگ کے لئے ہم کسی کی اجازت کے منتظر نہیں رہیں گے،حماس

جمعہ 3 جولائی 2015 14:27

غزہ ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل سے جنگ کے لئے ہم کسی کی اجازت کے منتظر نہیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

حماس کے سینئر رکن حسام بدران نے کہا ہے کہ تحریک کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ اپنے فریضے کی انجام دہی کیلئے کسی سے اجازت نہیں لے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک، غاصب صیہونیوں سے مقابلے کے لئے کوئی بھی روش یا طریقہ اپنائے جانے کی حمایت کرتی ہے۔ بدران نے اسی طرح سرحدوں سے باہر یا دیگر ملکوں میں رہنے والے حماس کے سینئر رہنماوٴں اور اراکین کے خلاف اسرائیلی حکومت کے دعوے کو مسترد کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :