روس عرب فورم کا تیسرا سیشن 2015 کے آخر میں منعقد ہوگا

جمعہ 3 جولائی 2015 14:37

ماسکو ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)عرب لیگ نے کہاہے کہ روس عرب فورم کا تیسرا سیشن 2015 کے آخر میں منعقد ہوگا۔ عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری نبیل العربی نے ماسکو میں روس کے وزیر برائے امور خارجہ سرگئی لاوروو سے ملاقات کے دوران بتایا کہ عرب ملک سنجیدگی سے اس فورم کے حمایتی ہیں اور ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ تیسرا سیشن اس برس کے آخر تک ہو جائے۔

(جاری ہے)

اس وقت تاریخ کا تعین کیا جا رہا ہے ۔ اس سے پہلے لاوروو اور نبیل العربی نے روسی فیڈریشن میں عرب لیگ کی شاخ کھو لنے کے معاہدے پر دستخط کیے عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ اس معاہدے سے روس میں عرب لیگ کی نمائندگی کی سطح کو بلند کرنے میں مدد ملے گی اور اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ آئندہ روس اور عرب لیگ میں تعلقات ہر سمت میں فروغ پائیں گے۔