ریجنل پولیس آفیسر کا ڈویژن بھر میں انعامی بانڈز کی پرچیوں پر ہونے والا جوا ء روکنے کیلئے فوری کریک ڈاؤن کا حکم

جمعہ 3 جولائی 2015 14:41

فیصل آباد۔3جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد محمداحسان طفیل نے فیصل آباد ، جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت ڈویژن بھر کے تمام علاقوں میں انعامی بانڈ ز کے نمبر ز کی آڑ میں ہونے والا پرچی جواء فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز و ایس ایس پی آپریشن کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ گلی محلوں میں کھیلا جانے والا یہ جواء روکنے کیلئے سخت اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس کے ترجمان نے بتا یا کہ آر پی او کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ انعامی بانڈز کی پر چیوں پر ہونے والے جوئے نے کئی گھرانے تباہ کر دیئے ہیں جبکہ جواریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ متعلقہ حکام کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ پر چی جواء کا غیر قانونی دھندہ روکنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں اور روزانہ کی بنیاد پر کار وائی کی رپورٹ آر پی او آفس کو ارسال کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسی غفلت ، کوتاہی یا لا پرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :