جرمنی کا کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں کو 4 برس میں مکمل طور پر بند کر نے کا فیصلہ

جمعہ 3 جولائی 2015 14:44

برلن۔03جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) جرمن حکومت نے ملک میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن وزارت ماحولیات کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جرمنی میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے کارخانوں کو اگلے 4 برس میں مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ اس حکومتی اقدام کا مقصد 2035 تک ملک کی توانائی کی ضروریات کا 55 تا 60 فیصد قابل تجدید ذرائع سے حصول قرار دیا گیا ہے۔ جرمن حکومت چاہتی ہے کہ وہ سن 2020 تک فضا میں ضرر رساں گیسوں کے اخراج کی حد کو 1990 کے مقابلے میں 40 فیصد تک کم کر دے۔

متعلقہ عنوان :