80 فیصد آبادی کو کو فوری امداد کی ضرورت، یمن انسانی بحران کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ

جمعہ 3 جولائی 2015 14:45

اقوام متحدہ۔03جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ نے یمن کو انسانی بحران کا شکار علاقہ قرار دیدیا ہے۔اقوام متحدہ کے ہنگامی امداد کے ادارے کے ترجمان اسٹیفن اوبرائن کے مطابق تمام امدادی تنظیمیں متفق ہیں کہ اگلے 6 ماہ کے لیے یمن میں ہنگامی صورتحال کا درجہ3 کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

یہ بحرانی حالات کا نچلا ترین درجہ ہوتا ہے، جس کا سامنا آج کل شام، عراق اور جنوبی سوڈان کو ہے۔ اوبرائن نے مزید کہا کہ یمن میں21 ملین شہریوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے اور یہ ملکی آبادی کا80 فیصد بنتا ہے۔ واضح رہے کہ انہوں نے کچھ دن قبل یمن میں خوراک کی شدید قلت کے خلاف بھی خبردار کیا تھا۔