ولادی ووستک میں "مشرقی معاشی فورم" میں ساڑھے تین سو وفود شریک ہوں گے

جمعہ 3 جولائی 2015 14:45

ماسکو۔03جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)ولادی ووستک میں ہونیوالے مشرقی معاشی فورم میں تقریبا350 وفود شریک ہونگے۔ مشرق کی ترقی بارے وزارت کے نائب سربراہ ماکسم شیریکین کے مطابق روس کی تاریخ میں پہلی بار ولادی ووستک میں 3 سے 5 ستمبر کو ہونیوالے مشرقی معاشی فورم میں روسی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کی خاطر منصوبے پیش کیے جائیں گے جن میں خاص ترقی کے علاقے بھی شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

فورم کا بنیادی مقصد روس کے مشرق بعید میں روسی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار کرنے کی جانب راغب کرنا ہے۔ اس میں سماجی معاشی ترقی کے خاص خطوں کا اظہاریہ، سرمایہ کاری کے بڑے بڑے منصوبے اور ممکنہ طور پر ولادی ووستک کو "فری پورٹ" بنانے کا تصور پیش کیا جائے گا۔