سری لنکا سے ون ڈے سیریز کے لیے 16رکنی سکواڈ کا اعلان، محمد عرفان کی واپسی
ذیشان مہتاب جمعہ 3 جولائی 2015 14:50
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار3 جولائی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بور ڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف 5ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 16رکنی سکوا ڈ کا اعلان کر دیا ہے،فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ عماد وسیم اور بلا ل آصف کو پہلی بار سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون رشید نے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کیا، اظہر علی کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ باقی کھلاڑیوں میں سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، احمد شہزاد، بلال آصف، مختار احمد، عماد وسیم،راحت علی، احسان عادل،اسد شفیق، محمد حفیظ، شعیب ملک، یاسر شاہ،بابر اعظم،محمد عرفان، انور علی اور محمد رضوان شامل ہیں۔
طویل القامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان ورلڈ کپ 2015ء کے بعد پہلی بار ان ایکشن ہوں گے جب کہ عماد وسیم اور بلال آصف کو پہلی بار ون ڈے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہنے والوں میں جنید خان،محمد سمیع، عمر اکمل شامل ہیں جو سلیکٹر ز کا اعتماد جیتنے میں ناکام رہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر ہارون رشید کا کہنا تھا کہ حارث سہیل اور صہیب مقصود زخمی ہونے کے باعث سکواڈمیں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکے، وہاب ریاض اگر فٹ ہوجاتے ہیں اور ٹیم مینجمنٹ انہیں بھیجنے کی درخوات کرتی ہے تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2017ء میں شرکت کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو سری لنکا کو اس سیریز میں شکست دینا ہوگی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.