Live Updates

اشرف سوہنا کی مدر پارٹی جماعت اسلامی ہے، اس جیسے یتیموں کی ماں پہلے ہی مر چکی ہوتی ہے،جس برق رفتاری سے لوگ پی ٹی آئی میں آ رہے ہیں لگتا ہے کہ الیکشن میں ٹکٹوں کے وقت گھمسان کا رن پڑے گا،مشرف نے کسی سیاسی جماعت کی قیادت کیا کرنا ہے، اگر وہ اپنے مسائل سے ہی نکل آئیں تو بڑی بات ہے

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 3 جولائی 2015 14:51

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اگرچہ اشرف سوہنا کی مدر پارٹی جماعت اسلامی ہے لیکن اس جیسے یتیموں کی ماں پہلے ہی مر چکی ہوتی ہے۔جس برق رفتاری سے لوگ پی ٹی آئی میں آ رہے ہیں لگتا ہے کہ الیکشن میں ٹکٹوں کے وقت گھمسان کا رن پڑے گا۔مشرف نے کسی سیاسی جماعت کی قیادت کیا کرنا ہے اگر وہ اپنے مسائل سے ہی نکل آئیں تو بڑی بات ہے۔

وہ اوکاڑہ کے صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر لیا قت علی کوثر بھی موجود تھے۔لیا قت بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس وقت اس قدر زوال کا شکار ہے کہ قربانایں دینے والے کارکن بھی بے وفا ٹولے کے ہاتھوں مجبور ہو کر پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں ہونے والا ٹرین حادثہ ایک قومی المیہ ہے جس میں پاک فوج کے جوان اور افسران شہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں تخریب کاری کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔اگر کسی سرکاری محکمے کی غفلت ہے تو اسکے خلاف کارروائی ہونے چاہئیے اور اگر کوئی بیرونی ہاتھ ہے تو اسکو بھی منظر عام پر لانا ہو گا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ22رمجان کو ملک بھر میں یوم القدس منایا جائے گا اس حوالے سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات