کینیڈا میں بم کی دھمکی پر ویسٹ جیٹ کی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

جمعہ 3 جولائی 2015 14:53

ٹورانٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) کینیڈا میں ویسٹ جیٹ کی ایک اور پرواز کو بم کی دھمکی کی وجہ سے اتار لیا گیا۔ اس بار یہ واقعہ لاس ویگاس کی فلائٹ ڈبلیو ایس 1709 کے ساتھ ہوا۔ ویسٹ جیٹ ایئر لائن کے حکام نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر اس کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ یہ ویسٹ جیٹ ایئرلائنز کی پانچویں پرواز تھی جس کے ساتھ یہ واقعہ ہوا۔ گذشتہ روز بم کے خطرے کے پیش نظر وینکوور سے ویسٹ جیٹ کی ایک پرواز کو وینکور پر اتار لیا گیا تھا۔ ایئر لائن کے حکام کا کہنا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بہت سی فلائیٹس کا رخ موڑ دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :