فلسطینی انتظامیہ نے حماس کے100 سے زائد کارکن گرفتار کر لیے

جمعہ 3 جولائی 2015 14:57

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)فلسطینی انتظامیہ کے ایک چھاپے کے دوران حماس کے100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں غرب اردن کے علاقے میں عمل میں آئیں۔ یہ 2007ء کے بعد ایک رات میں گرفتاریوں کی اب تک کے سب سے بڑی کارروائی تھی۔

(جاری ہے)

حماس کے ترجمان کے مطابق یہ گرفتاریاں اسرائیل کے خلاف حالیہ خونریز فلسطینی حملوں کو روکنے کے لیے عمل میں لائی گئی ہیں۔ انہوں نے فلسطینی انتظامیہ پر اسرائیل کے ساتھ مل کر کام کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے اس بارے میں ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔