ہارون آباد‘ہرمضان المبارک کا تقدس پامال سرعام ناشتہ ہاؤس اور ہوٹلوں پر روزہ خوروں کی موجیں

جمعہ 3 جولائی 2015 14:59

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)ہرمضان المبارک کا تقدس پامال سرعام ناشتہ ہاؤس اور ہوٹلوں پر روزہ خوروں کی موجیں‘ سارا دن اور دوپہر12بجے ہی کھانے پینے کی اشیاء فروخت ہونے لگتی ہے اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عارف علی نیازی نے بھی رمضان المبارک ایکٹ پر عمل در آمدکرانے کی بجائے آنکھیں بند کر رکھی ہیں گلی محلوں فوجی چوک،بنگلہ روڈ ،نہر4آر کنارے ،غلہ گودام روڈ ،تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال روڈ ،غلہ منڈی کے باہر ،جنرل بس اسٹینڈ ،انار کلی بازار ،ڈاہرانوالہ ،فورٹ عباس بس اسٹینڈاور مقام حیر ت تھانہ سٹی اور تھانہ صدر کی ناک کے نیچے روزہ خور رمضان المبارک کا احترام پامال کرتے نظر آتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے چائے ،دودھ، دہی بھلے ،سموسے پان سگریٹ وغیرہ کی دکانوں پر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے روزہ خوروں کی موجیں لگی ہوئی ہیں جبکہ قانون کے مطابق ایسا کرنا خلاف قانون ہے مگر اے سی ہارون آباد عارف علی خان نیازی کی نااہلی کی وجہ سے رمضان المبارک ایکٹ کی دھجیاں اڑائی جار ہی ہیں جبکہ رمضان المبارک میں سہ پہر/4 3بجے کے بعد افطاری کا سامان تیار کرنے والی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہوتی ہے جبکہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام صرف نام نہاد رمضان بازار المعروف سستے بازارکے نام پر مہنگا بازار میں فارغ بیٹھنے پر لگی ہیں متعدد بار اسسٹنٹ کمشنر عارف نیازی ٹی ایم اوشیخ اشفاق احمد سمیت متعلقہ حکام کی توجہ مبذول کروانے کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہ آئی ہے سٹیزن کو نسل ہارون آباد سیاسی سماجی و مذہبی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبار ک میں روزہ خوروں کو کھلی چھٹی دینے پر اسٹنٹ کمشنر عارف علی نیازی کو فی الفور معطل کرنے کرکے ان کی جگہ کوئی ایمانداراسسٹنٹ کمشنر تعینات کیا جائے تاکہ رمضان المبار ک میں تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔