ہارون آباد‘ڈاکٹر کو قتل کر نے والے کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جر مانہ زیر تلافی ورثاء کو ادا کر نے کا حکم

جمعہ 3 جولائی 2015 15:01

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ڈاکٹر کو قتل کر نے والے کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جر مانہ زیر تلافی ورثاء کو ادا کر نے کا حکم تفصیل کے مطا بق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شمشاد علی رانانے تھانہ فقیروالی کے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہو ئے ملزم خورشید کو سزائے موت کا حکم دیاہے ملزم مقتول کے ورثاء کو دو لاکھ روپے زیر تلافی بھی اد کر یگا عدم ادئیگی کی صورت میں ملزم کو مزید چھے ماہ قید بھگتنی ہو گی علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر مسرور انور نے چک ہوتیانہ کے مشہور مقدمہ جس میں ملزم نے رشتہ نہ دینے کی رنجش پر خاتون فریدہ بشیر کی ناک کاٹ دی تھی جس کا فیصلہ سناتے ہو ئے ملزم جمشید محبوب کو دس سال قید با مشقت کی سزا اور 21لاکھ 74ہزار روپے دیت ادا کر نے کا حکم دیا ہے عدم ادئیگی کی صورت میں ملزم کو مزید دس سال جیل میں رکھا جائے گا چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر نے کے جرم میں ملزم کو دس سال قید اور پچاس ہزار جر مانے کی سزا کا حکم دیا ہے جر مانہ کی عدم ادئیگی کی صورت میں مجرم کو چھے ماہ قید بھگتنی ہو گی -

متعلقہ عنوان :