Live Updates

رمضان المبارک کا تیسرا جمعہ، قبلہ اول میں فلسطینیوں کی بڑھتی تعدادسے صہیونی حکومت پریشان، داخلے پر پابندیاں عائد کردیں

جمعہ 3 جولائی 2015 15:01

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) رواں ماہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ میں دو لاکھ فلسطینیوں نے نماز جمعہ قبلہ او ل میں ادا کی، دوسرے جمعہ میں یہ تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی فلسطینیوں کی قبلہ اول میں نمازیوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظراسرائیلی انتظامیہ نے نئی پابندیاں عائد کرنا شروع کردی ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے شہریوں کے نماز جمعہ کیلئے مسجد اقصیٰ میں آنے پرپابندی عائد کردی ہے کیونکہ پچھلے دونوں جمعہ المبارک کے موقع پر بیت المقدس کے علاوہ بڑی تعداد میں غرب اردن کے شہری بھی مسجد اقصیٰ پہنچنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری تازہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس کی 16 تا 30 سال کی عمرکی خواتین کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ میں شرکت کیلئے پولیس سے اجازت حاصل کرنا ہوگی جسے پولیس اجازت دیگی وہی مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کیلئے جاسکتی ہے۔ اسی طرح بیت المقدس کے 12 سال سے کم اور 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو بغیر پیشگی اجازت قبلہ اول میں جانے کی اجازت ہوگی مگر بیت المقدس کے مرد حضرات جن کی عمریں 16 اور 30 سال کے درمیان ہوں انہیں پولیس سے اجازت لینا پڑیگی۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :