پاکستانی فورسز نے خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر کردیا
جمعہ 3 جولائی 2015 15:10
خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)پاکستانی فورسز نے خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن کو کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر کردیا ہے جس کے دوران عسکریت پسندوں کو موثر انداز میں علاقے سے باہر نکالا گیا اور افغانستان کے ساتھ سرحد پر ان کے کراسنگ پوائنٹس کو بھی بند کیا گیا حکومت نے آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہونے یعنی 15 جون کو آپریشن خیبر ٹو کے اختتام کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
چار دن بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے تیراہ کا دورہ کیا اور ساڑھے تین ماہ تک جاری رہنے والے آپریشن میں کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔باوثوق ذرائع نے بتایا کہ فوج نے اہم علاقوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ قبائلی علاقوں میں ان کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے علاقوں تحریک طالبان پاکستان اور لشکر اسلام کو جگہ سے محروم کردیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ذرائع نے بتایا کہ فوج نے افغانستان کو تیراہ سے ملانے والے تین پاسز پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا تین میں سے دو پاسز پر فوج کا قبضہ ہے ‘ تیسرا اس کی گولیوں کے نشانے پر ہے جس کے باعث اس پاس سے بھی کسی قسم کی نقل حرکت کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
خیبر آپریشن کے دوسرے مرحلے کے دوران فوج کے افسران سمیت 50 سے زائد جوان شہید ہوئے نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ آسان نہیں تھا، علاقے میں بھاری تعداد میں بارودی سرنگیں بھی تھیں۔ ہر 15 میٹر کے بعد ایک سرنگ موجود ہوتی تھی جسے پیشہ ورانہ انداز میں غیر فعال بنایا گیامزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.