اسلام آباد،مکان کی چھت گرگئی ‘خاتون جاں بحق ‘دو افراد زخمی

جمعہ 3 جولائی 2015 15:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون کی کچی آبادی میں مکان کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ریسکیو ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون کی کچی آبادی میں رات گئے ایک مکان کی چھت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر ایک خاتون جاں بحق دو افراد زخمی ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ریسکیو اہلکاروں کے مطابق مکان کی چھت خستہ حالی کے باعث گری۔

متعلقہ عنوان :