چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سمیت اہم ایشوزکا جائزہ
جمعہ 3 جولائی 2015 15:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) سردار رضا خان کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سمیت دیگر اہم ایشوزکا جائزہ لیا گیا،پولنگ ڈے پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے، پولنگ عملہ محکمہ تعلیم سے لینے کا فیصلہ، سیکیورٹی کیلئے فوج کی خدمات پر بھی غور، اسلام آبادکے بلدیاتی انتخابات میں 800پولنگ اسٹیشنز اور3200پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے،6 لاکھ 80ہزار 455ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے،ایک لاکھ 36 ہزار پولنگ سٹاف ڈیوٹی سرانجام دے گا ۔
جمعہ کو چیف الیکشن کمیشن کی زیر صدارت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران، سیکرٹری ای سی پی، چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ، ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے)
اجلاس میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ترجمان ایڈیشنل ڈی جی راجہ افتخار نے کہا کہ اسلام آباد میں 6 لاکھ 80 ہزار سے زائد رائے دہندگان ہیں،ہر یونین کونسل میں ایک چیئرمین، ایک وائس چیئرمین ،6 جنرل ممبرز،2 خواتین ممبرز، ایک یوتھ ممبر، ایک اقلیتی اور ایک مزدور ممبر ہو گا۔اسلام آباد میں ٹوٹل 1027 سیٹوں پر الیکشن کرائے جائیں گے،چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدوں کیلئے 574 امیدوار سامنے آئے ہیں،29کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے ہیں، جنرل کونسلرز کیلئے 1995 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جن میں سے 1910منظور جبکہ 45مسترد کئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حزب اللہ کا حملہ: متعدد اسرائیلی فوجی زخمی، چھ کی حالت نازک
-
پاکستانی حکومت کے تحفظات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، ایکس
-
فلسطین کی مکمل رکنیت کے لیے اقوام متحدہ میں ووٹنگ آج
-
بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کے لیے آسٹریلوی شہریت
-
تمام متعلقہ وزارتیں و شعبے ان منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کے ساتھ بزنس ٹو بزنس منصوبوں پر خصوصی توجہ دیں،وزیر اعظم
-
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،آصف زرداری کے خطاب کے دوران پی ٹی آئی اراکین کا شورشرابہ واحتجاج
-
چیلنجز پر قابو پانا نا ممکن نہیں‘ دانشمندی اور پختگی کی ضرورت ہے، صدر زرداری
-
ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن ریفرنس، پرویز الٰہی کے شریک ملزم نے پلی بارگین کرلی
-
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کریگی‘راجہ پرویز اشرف
-
عدالتوں میں ججز کی خالی آسامیوں پر تقرری ترجیح ہے‘چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.