ایف پی سی سی آئی کا تجا رتی وفد ستمبر ،اکتوبر میں مو زمبیق کا دورہ کریگا

جمعہ 3 جولائی 2015 15:17

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان میں موزمبیق کے اعزازی قونصل جنرل خالد تواب نے پاکستان اور موزمبیق کے در میان با ہمی تجا رت اور معاشی سر گرمیوں کے فروغ کے لیے دو نوں ملکوں میں مو جو د مواقع اور عوامل پر با ت چیت کے لیے فیڈرشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے قائمقام صدر عبدالر حیم جانوسے فیڈریشن ہا ؤ س میں ملا قا ت کی ۔

اس میٹنگ میں ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر اور انچارج سند ھ ریجن اکرام راجپوت، نائب صدور وسیم وہرا، شاہنواز اشتیاق کے علاوہ سینیٹرعبدالحسیب خان ، گلزار فیروز ،وحید شاہ اور بڑ ی تعداد میں کا روبا ری خواتین وحضرات نے شر کت کی ۔ عبدالرحیم جا نو نے کہا کہ پاکستان کی بز نس کمیونٹی مو زمبیق کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

(جاری ہے)

اور کہا کہ پاکستا ن جو کہ ٹیکسٹائل ، چا ول ، سمینٹ ایکسپورٹ کر نے والا ملک ہے ۔

وہ مو زمبیق کی بڑھتی ہو ئی طلب چاول اور سمینٹ کی طلب کو پو را کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مو زمبیق میں انڈ سٹر یل سیکٹر کی تعمیر اور پلا سٹک کے شعبہ میں مو زمبیق کی ضروریا ت پو ری کر نے کی پو ری صلا حیت رکھتا ہے ۔ مو زمبیق کے اعزازی قو نصل جنرل خالد تواب نے کہا کہ دو طر فہ با ہمی تجا رت اور معا شی تعلقات کے فروغ کے لیے مو زمبیق میں بے پنا ہ مواقع مو جو د ہیں جن سے ہم وہاں تجا رتی نما ئشوں میں شر کت اور دو طر فہ تجا رتی وفود کی نقل وحرکت اور کا روباری ملا قاتوں سے فا ئد ہ اٹھا سکتے ہیں ۔