قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا ٹرین حادثہ پر دلی دکھ و افسوس کا اظہار

جمعہ 3 جولائی 2015 15:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا گزشتہ روز گوجرانوالہ کے قریب سپیشل ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار، جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور بلندی درجات کی خصوصی دعا، علامہ سید ساجد علی نقوی نے مطالبہ کیاہے کہ واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں، جرم کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گوجرانوالہ کے قریب ہیڈ چھنانواں پل ٹوٹنے سے سپیشل فوجی ٹرین کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ اس افسوسناک حادثہ پر جاں بحق ہونیوالے فوجی افسران ، جوانوں اور دیگر ہم وطنوں کی شہادت پر ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ یہ اپنی نوعیت کا ایک بڑا اور المناک حادثہ ہے جبکہ انتہائی تشویش کا بھی باعث ہے ،اس لئے اس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں ، کیونکہ ارض وطن ایک عرصے سے دہشت گردی و تخریب کار ی کا شکار ہے، جبکہ یہ بھی دیکھا جائے کہ حادثہ کس کی غفلت و لاپرواہی کے سبب پیش آیا ، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جرم کے مرتکب افراد کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور حقائق کو منظر عام پر لایا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے بھی اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں اس موقع پر انہوں نے جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :