قاضی عبدالمجید عابد کی ہمشیرہ کے انتقال پر امداد علی کیریو اور طارق امام کی تعزیت

جمعہ 3 جولائی 2015 15:28

کراچی ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ کے پریس سیکریٹری امداد علی کیریو اور ڈپٹی پریس سیکریٹری طارق امام نے مقامی روزنامہ کے بانی قاضی عبدالمجید عابد کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومہ کی روح کو ایصال ثواب کیلئے فاتحہ اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔