پاکستان افغانستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں کا کبھی حصہ نہیں بنے گا،ڈاکٹر سرفراز خان

جمعہ 3 جولائی 2015 15:28

اسلام آباد ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ممتاز دفاعی تجزیہ نگار ڈاکٹر سرفراز خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوششوں کا کبھی حصہ نہیں بنے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و عسکری سطح کی ملاقاتوں میں اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ مشترکہ دشمن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ ایک دوسرے کی آزاد اورخودمختار حیثیت کو تسلیم کریں اوردہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔

متعلقہ عنوان :