ممتاز ماہر معاشیات محمد اقبال تابش پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمقرر

جمعہ 3 جولائی 2015 15:30

اسلام آباد ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) وزارت صنعت و پیداوا نے محمد اقبال تابش کو پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی (پاسڈیک) کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا ہے۔ محمد اقبال تابش اقوام متحدہ کے اقتصادی وسماجی کمیشن برائے ایشیا وبحرالکاہل (UNESCAP) کی مشاورتی کونسل اور سویڈن سٹینڈرڈز انسٹیٹیوٹ برائے جنوب مشرقی ایشیا کی رہبر کمیٹی کے رکن ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PIDC) کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن اور سافٹا کمیٹی آف ایکسپرٹس میں پرائیویٹ سیکٹرکے باقاعدہ نمائندہ کے علاوہ چائنہ ساؤتھ ایشیا کونسل اور سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اعزازی سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔ وہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان میں سینئر اکانومسٹ اور فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ کلائمٹ ریزیلینس پر ورلڈ بنک کے انوسٹمنٹ کلائمٹ فنڈز پائلٹ پروگرام کے آبزرور اور GIZ کے سارک ٹریڈ پورٹل نیٹ ورک کی ایڈوائزری کمیٹی کے رکن ہیں۔ انہوں نے مینجمنٹ سائنسز میں ایم فل ، اکنامکس اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری حاصل کر رکھی ہیں۔