ادلیب میں سیکیورٹی فورسز اورداعش کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں5جنگجوؤں سمیت9 افراد ہلاک

جمعہ 3 جولائی 2015 15:32

دمشق ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) شامی شہر ادلیب میں سیکیورٹی فورسز اورداعش کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجہ میں5جنگجوؤں سمیت9 افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم سیریئن آبزرویٹری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگجوؤں نے ادلیب شہر پر ایک بڑا حملہ کیا جس کے نتیجہ میں4 شہری ہلاک اور70 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ مغربی ادلیب میں شامی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجہ میں داعش کے 5 جنگجو ہلاک ہوگئے۔