میکسیکو میں تشدد کے واقعات میں مزید دو صحافی ہلاک

جمعہ 3 جولائی 2015 15:33

میکسیکوسٹی ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) میکسیکو میں تشدد کے واقعات میں مزید دو صحافی ہلاک ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ریڈیو سے وابستہ صحافی منیلا ڈیلسفوسانچزسرمینٹو کو ریاست اوکساگامیں اس وقت گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جب وہ اپنے روزانہ کے شو میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔

(جاری ہے)

ان پر دو افراد نے حملہ کیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ اس طرح مشرقی ریاست میں تشدد کے ایک واقعہ میں مزید ایک صحافی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ میکسیکو میں اس سے قبل صحافیوں پر اس طرح کے حملے ہوچکے ہیں