جرمن پارلیمان نے غیر ملکیوں کے قیام سے متعلق قوانین میں اصلاحات کی منظوری دے دی

جمعہ 3 جولائی 2015 15:33

برلن ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) جرمن پارلیمان نے ملک میں غیر ملکیوں کے قیام سے متعلق کے قوانین میں اصلاحات کی منظوری دے دی ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اصلاحات کی منظوری کے بعد جن افراد کے پاس جرمنی میں قیام کا اجازت نامہ نہیں ہے انہیں پہلے کے مقابلے میں جلد ہی ملک بدر کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نئے قانون کے مطابق دستاویزات کو جان بوجھ کر ضائع کرنے والوں ، اپنی جھوٹی شناخت ظاہر کرنے والوں یا پھر انسانی اسمگلروں کو پیسے دے کر جرمنی پہنچنے والے افراد کو جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

جرمن زبان بولنے والوں اور باروزگار مہاجرین کو قیام کے اجازت نامے بغیر کسی مشکل کے جاری کر دیئے جائیں گے۔ دوسری جانب پناہ گزینوں کے لئے کام کرنے والی تنظیموں اور حزب اختلاف کی جماعتوں نے ان اصلاحات پر تنقید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :