اقوام متحدہ کی برونڈی میں پارلیمانی و علاقائی انتخابات کے طریقہ کار پر تنقید

جمعہ 3 جولائی 2015 15:34

اقوام متحدہ ۔ 3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) اقوام متحدہ نے برونڈی میں پارلیمانی و علاقائی انتخابات کے طریقہ کار پر کڑی تنقید کی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے کے ایک بیان کے مطابق اس سلسلے میں جاری کی جانے والی رپورٹ میں کہاگیا ہے گزشتہ پیر کو ہونے والے یہ انتخابات نہ تو شفاف تھے اور نہ ہی آزادانہ۔ رپورٹ کے مطابق انتخابی عمل خوف اور دہشت کے سائے میں منعقد ہوا۔واضح رہے کہ مشرقی افریقی ملک برونڈی کی حکومت نے ابھی تک نتائج کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ملکی حزب اختلاف نے پر تشدد واقعات پر احتجاج کرتے ہوئے الکیشن کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔