جنوبی کوریا کی حکومت ایبولا وائرس سے متاثرہ معیشت کو سہارا دینے کیلئے 20ارب ڈالر فراہم کرے گی

جمعہ 3 جولائی 2015 15:37

سیئول ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) جنوبی کوریا کی حکومت ایبولا وائرس سے متاثرہ معیشت کو سہارا دینے کیلئے 20ارب ڈالر فراہم کرے گی۔ جنوبی کوریا کی وزارت خزانہ کے جاری بیان کے مطابق کابینہ نے ایک اجلاس کے دوران19.8 ارب ڈالر کے پیکج کی منظوری دیدی ہے جبکہ اضافی بجٹ کا مقصد ایبولا وائرس سے متاثرہ معیشت کو سہارا دینا اور متاثرین کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 19.8 ارب ڈالر کے پیکج میں15 ٹریلین یوآن کا ذیلی بجٹ اور 7 ٹریلین یوآن کے اضافی اخراجات شامل ہیں جن سے رواں سال اقتصادی ترقی کی شرح میں0.3 فیصد اضافے اور سال2016ء کے دوران0.4 فیصد اضافے کی توقع ہے۔ یاد رہے کہ جنوبی کوریا میں جان لیوا ایبولا وائرس سے 33افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ حکام نے 184 مریضوں میں ایبولا وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی ہے جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔