ایشیائی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

جمعہ 3 جولائی 2015 15:37

سنگاپور ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ایشیائی آئل مارکیٹ میں جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ اتوار کو یونان میں ریفرنڈم کے باعث سرمایہ کاروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکا کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اگست میں ترسیل کیلئے معاہدے24 سینٹ کی کمی سے56.69 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کی اگست میں ترسیل کیلئے سودے15 سینٹ کی کمی سے 61.92 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔