2017 تک سمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے بھارت دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گا

جمعہ 3 جولائی 2015 15:38

واشنگٹن ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) 2017 تک سمارٹ فونز کی فروخت کے حوالے سے بھارت امریکا کو شکست دے کر چین کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ جائے گا۔

(جاری ہے)

روسی میڈیا کے مطابق یہ بات امریکی کمپنی سٹریٹیجی انالٹیس نے بتائی ہے کمپنی کے ڈائریکٹر کے مطابق گیجٹ بنانے والی یا ان کے لئے پروگرام بنانے والی دنیا کی ایک بھی کمپنی بھارت جیسے بڑے بازار کو نظر انداز نہیں کر سکتی ۔2015 میں دنیا میں جہاں ڈیڑھ ارب سمارٹ فون فروخت ہونگے وہیں 2017 میں کم سے کم 1 ارب 70 کروڑ سمارٹ فون فروخت ہونے کا اندازہ ہے ۔ایک اندازے کے مطابق 2017 کے دوران صرف ہندوستان میں 17کروڑ 40 لاکھ سمارٹ فون فروخت ہونگے