ایران سے عارضی طور پر پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے سلامتی کونسل میں مختلف طریقوں پر غور ہو گا

جمعہ 3 جولائی 2015 15:38

تہران ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) ایران سے عارضی طور پر پابندیاں اٹھانے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مختلف طریقوں پر غور ہو گا۔

(جاری ہے)

ایران کے سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کاروں نے مختلف امکانات پیش کئے جس میں ایران سے پابندیاں اٹھانے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ان سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کرائی جائے جس کو ہر 6یا 12 ماہ کے بعد مزید بڑھایاجائے تاہم اس معاملے پر اصولی حتمی سمجھوتہ ابھی نہیں ہوا ۔واضح رہے کہ تاحال اقوام متحدہ کی قرارداد سے متعلق اصولی سمجھوتہ ابھی طے نہیں ہے اور پابندیاں ہٹائے جانے کا میکنزم بھی طے ہونا باقی ہے ۔