یونان کے ہوٹلوں میں قیام کرنے کے خواہش مند سیاحوں کی تعدا میں 50 نمایاں کمی

جمعہ 3 جولائی 2015 15:38

ایتھنز ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)یونان کے ہوٹلوں میں قیام کرنے کے خواہش مند سیاحوں کی تعداد 24 گھنٹوں میں 50 ہزار کم ہو چکی ہے۔ سیاحت سے متعلق ادارے کے ترجمان آندریاس آندریالس کے مطابق اگر اس طرح کا رجحان برقرار رہا تو یونان کی مجموعی قومی پیداوار کے لئے اہم سیاحت کے شعبے سے وابستہ اہل کاروں کی منڈی کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا۔

یونانی بھی ملک میں معاشی بحران کے باعث تفریح پر کم خرچ کرنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

سیاحوں نے بینکوں سے رقوم نکالنے اور بینک کارڈوں کے ذریعے ادائیگی میں مشکلات پیش آنے کی شکایت بھی کی ہے۔ اس وقت یونان کے شہری ایک دن میں بینکوں سے صرف 60 یورو نکلوا سکتے ہیں لیکن غیر ملکی سیاحوں کے لئے یہ پابندی نہیں ہے۔یونان 2014 میں اہالیان روس کے لئے سیاحت کے ضمن میں 5 مقبول ترین ملکوں میں شامل ہو گیا تھا جہاں 11 لاکھ 60 ہزار روسی سیاح گئے تھے۔واضح رہے کہ سیاحت کا یونان کی مجموعی قومی پیداوار میں حصہ 17فیصد ہے اور بہت سے یونانیوں کے لئے یونانی جزائر آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں۔