بحرین کی وزارت داخلہ نے مسجدوں کی حفاظت کے لئے رضاکاروں کا انتخاب شروع کر دیا

جمعہ 3 جولائی 2015 15:39

منامہ ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) بحرین کی وزارت داخلہ نے مسجدوں کی حفاظت کے لئے رضاکاروں کا انتخاب شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالحکومت مناما کے گورنر حشام عبدالرحمٰن الخلیفہ نے کہا ہے کہ یہ لوگ سلطنت میں عبادت گاہوں کے تحفظ کے سلسلے میں پولیس کے اہلکاروں کی مدد کریں گے۔ گذشتہ جمعہ کے روز کویت میں ایک مسجد میں ہونیوالے خود کش دھماکے کے بعد حفاظتی انتظامات کو سخت کیا جا رہا ہے۔دہشت گرد گروہ کے خود کش بمبار کی اس کارروائی کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور 300 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔