برطانوی آئل کمپنی کی امریکی دعویٰ کے جواب میں 18.7 ارب ڈالر معاوضہ ادا کرنے پر رضامندی
جمعہ 3 جولائی 2015 15:39
واشنگٹن ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) خلیج میکسکو میں 2010ء میں ڈرلنگ کے دوران تیل رسنے کے واقعے پر نامور برطانوی آئل کمپنی (بی پی) نے امریکی دعویٰ کے جواب میں 18.7 ارب ڈالر معاوضہ ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا اور گلف آف میکسکو کے 5 ساحلی ممالک کے ساتھ طے پانے والے اس معاہدے میں، برطانوی آئل کمپنی نے کہا ہے کہ وہ 18 برس تک ہر سال ایک ارب ڈالر سے زائد سالانہ ادا کر ے گا۔
سمندر کے اندر ایک 1.6 کلومیٹر گہرائی میں واقع تیل کے کنویں میں دھماکے سے سطح سمندر پر موجود 11 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور آئل رگ کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچا تھا جس کے بعد اگلے کئی ہفتوں تک3 ملین بیرل سے زائد تیل رس کر سمندر میں بہتا رہا اور بمشکل ہی کنویں کو بند کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔(جاری ہے)
حادثے کے قریب، نیو اورلین میں امریکی جج اس سال کے اوائل میں اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ کمپنی نے کنویں کے استعمال میں غیرمعمولی غفلت برتی ہے۔
امریکی اٹارنی جنرل لوریتا لِنچ کے مطابق اگر عدالت معاہدے کی منظوری دے دیتی ہے تو یہ امریکا کی تاریخ کا سب سے بڑا تصفیہ ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ موصول ہونے والی رقم ساحلی ممالک کی معیشت، ماہی گیری اور سمندری حیات کو پہچنے والے ماحولیاتی نقصان کی بحالی کے لئے استعمال کی جائے گی۔واضح رہے کہ 4.5 ارب ڈالر کے جرمانے سمیت، تیل بہنے سے متعلق لاگت پہلے ہی بڑھ کر 42 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.