سی ڈی اے انتظامیہ نے سکیل 1تا سکیل 16نان گزیٹیڈ رینک کے تمام ملازمین کے لیے عید بونس کی منظوری دیدی

جمعہ 3 جولائی 2015 15:41

اسلام آباد ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سی ڈی اے مزدور یونین کے ساتھ طے شدہ معاہدے کے تحت سی ڈی اے انتظامیہ نے سکیل نمبر 1تا سکیل 16نان گزیٹیڈ رینک کے تمام ملازمین کے لیے عید بونس کی منظوری دے دی جسکا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے تحت 14جولائی 2015کو تمام ملازمین کو عیدبونس ،ماہا نہ تنخواہ،20%سیکرٹریٹ الاؤنس کے بقایا جات کی پہلی قسط اور ریٹائرڑ ملازمین کو پنشن ادا کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی سی ڈی اے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور وہ مرکزی یونین آفس میں جمع ہو گئے اور اپنی بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے چیئرمین سی ڈی اے محمد معروف افضل ،ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد،قائم مقام چیئرمین و ممبر فنانس شیر بہادر ارباب اور سی ڈی اے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے یقینا سی ڈی اے کے غریب ملازمین کی خوشیوں میں اضافہ ہو گا اور اس مہنگائی کے دور میں بہتر انداز میں اپنا مذہبی تہوار منا سکیں گے ،انھوں نے کہاکہ سی ڈی اے مزدور یونین نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کی جدوجہد کی اور اپنی افہام و تفہیم کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے ہمیشہ انتظامیہ سے گفت و شنید کے ذریعے محنت کشوں کے جائز مطالبات کو منوایا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ محنت کشوں کی مراعات کو قانونی تحفظ دلوانے کی خاطر کسی بھی قربانی سے یونین دریغ نہیں کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :