بلائینڈ کرکٹ کونسل سابق قومی کھلاڑیوں کو عیدالفطرکے موقع پر مالی معاونت فراہم کرے گی

جمعہ 3 جولائی 2015 15:41

بلائینڈ کرکٹ کونسل سابق قومی کھلاڑیوں کو عیدالفطرکے موقع پر مالی معاونت ..

اسلام آباد ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل ایکس پلیئرز بینیفٹ فنڈز کے سلسلے میں تین سابق قومی کھلاڑیوں کو عیدالفطرکے موقع پر مالی معاونت فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق کونسل نے عیدالفطرکے موقع پر تین سابق کھلاڑیوں کو فی کس50،50 ہزار روپے مالی معاونت دینے کا فیصلہ کیا ہے جن میں پشاور سے تعلق رکھنے والے سابق کھلاڑی زرین خان جو کہ فالج کے مرض میں مبتلا تھے، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے قومی کھلاڑی عامر قیوم جو کہ6 ماہ قبل انتقال کرچکے ہیں ان کے خاندان کیلئے50 ہزار جبکہ سابق قومی کھلاڑی ذوالفقار احمد جوکہ پشاور سے تعلق رکھتے ہیں کی عیدالفطرکے موقع پر50 ہزار روپے کی مالی معاونت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان تینوں کھلاڑیوں نے اپنے ملک کا نام روشن کیا اس لئے کونسل نے انہیں مالی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کو آئندہ چند روز تک رقوم دی جائیں گی۔ پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ان کے ساتھ اس کارخیرمیں حصہ لیں تاکہ ضرورت مند سابق کھلاڑیوں کی مدد کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :