ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے سابق صدر ڈیوڈ ٹونلے انتقال کرگئے

جمعہ 3 جولائی 2015 15:41

ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے سابق صدر ڈیوڈ ٹونلے انتقال کرگئے

اسلام آباد ۔3 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے سابق صدر ڈیوڈ ٹونلے گذشتہ روز حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔ ڈیوڈ ٹونلے 2008ء سے 2011ء تک ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے صدر رہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ، ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے عہدیداروں اور پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اوردیگرحکام نے ڈیوڈ ٹونلے کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :