41 سالہ مصباح نے سری لنکا کیخلاف 3ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں مسلسل تیسری مرتبہ ٹاس جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

جمعہ 3 جولائی 2015 15:53

41 سالہ مصباح نے سری لنکا کیخلاف 3ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں مسلسل ..

پالی کیلے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف 3ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں 41سالہ مصباح الحق نے مسلسل تیسری مرتبہ ٹاس جیت کر نئی تاریخ رقم کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل 1976ء میں اس وقت کے کپتان مشتاق محمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مسلسل تین مرتبہ ٹاس اپنے نام کیا تھا۔